اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد برگن اسٹاک سوئٹزرلینڈ میں آج امریکا ایران مذاکرات ہوں گے۔
پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی اورایرانی وفود ، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شرکت کریں گے جبکہ قطرکے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بھی مذاکرات کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
مذاکرات میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
محسن نقوی ایران پہنچ گئے، عباس عراقچی سے ملاقات
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم برگن اسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتیں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق ایران امریکا کے درمیان مفاہمت پرعملدرآمد میں پاکستان تعاون جاری رکھے گا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ، ایران سے ڈیل میں پاکستان نے مدد کی ، ٹرمپ
دوسری جانب ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔
