واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹ کام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور امریکی افواج ٹینکرز کو تحفظ دینے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایک بحری جہاز نے غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی جس پر انتباہی فائرنگ کی گئی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر دشمن اس واقعے کو بہانہ بنا کر کسی بھی قسم کی غلطی کرتا ہے تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ، میرے قتل کی کوشش کے نتائج سنگین ہونگے ، ٹرمپ
پاسداران انقلاب کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور خطے میں موجود نئے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
