تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک بار میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق تھائی وزیر اعظم( Anutin Charnvirakul) نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی رات دارالحکومت بینکاک کے ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔
تھائی وزیراعظم نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ کچھ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بینکاک کے مضافات میں واقع بار اور ریسٹورنٹ میں موجود موسیقاروں کے مطابق اسٹیج کے قریب سرکٹ بریکر سے دھواں اٹھا، پھر بجلی منقطع ہوئی ، اس کے بعد دھماکا ہوا۔
نئی دہلی ، ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی ، 20 افراد ہلاک
تھائی وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ تر افراد خوف و ہراس کے باعث عمارت کے پچھلے حصے میں موجود ایسے واش رومز کی طرف بھاگے جہاں باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھواں بہت تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گیا تھا۔
حکام کے مطابق متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، فائر بریگیڈ کو پیر کی شب تقریباً 12 بجے کے بعد آگ لگنے کی اطلاع ملی، امدادی اہلکار جب موقع پر پہنچے تو بار کے مرکزی دروازے سے شعلے بھڑک رہے تھے اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے چیختے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔
کینیا ، اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی ، 15 طالبات ہلاک ، متعدد زخمی
تھائی پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں، جبکہ 60 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
