سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے حالیہ ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران کےحالیہ حملوں اورتجارتی بحری جہازوں کونشانہ بنانےکی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایرانی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کےمنشورکیخلاف ورزی ہیں۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی حملےسمندری راستوں کی سلامتی اورجہازرانی کی آزادی کیلئےخطرہ ہیں۔
رائٹرز کے مطابق قطر نے اپنےعلاقےاوردیگر عرب ممالک پرایرانی حملوں کی مذمت کی ہے ، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حملےعلاقائی سلامتی اوراستحکام کیلئے خطرہ ہیں۔
کویت نے بھی ایران کی جانب سےکیےگئےحملوں کی شدیدمذمت کی ہے،کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حملےخطے میں کشیدگی اورعدم استحکام بڑھائیں گے۔

فوٹو:گوگل
ایرانی حملےعلاقائی امن،سلامتی اورسفارتی کوششوں کیلئےسنگین خطرہ ہیں،کویت کواپنی سلامتی اورخودمختاری کےتحفظ کیلئےہرضروری اقدام کاحق حاصل ہے۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمزمیں بحری سلامتی کوخطرہ بدستورانتہائی شدیدہے،ایران کےاعلان کےباوجودآبنائےہرمزکاجنوبی بحری راستہ کھلا ہے۔جنوبی بحری راستےکودو طرفہ بحری آمدورفت کیلئےمزیدوسیع کردیاگیا ہے۔
قبل ازیں ایران نے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی تنصیبات اور اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق قطر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور اردن میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ بعض حملوں میں فضائی دفاعی نظام اور فوجی تنصیبات بھی ہدف رہیں۔
