تہران: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزارت خارجہ آمد پر محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور ایران کے تعلقات اور حالیہ معاہدوں کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون، سرحدی امور اور علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر
ذرائع کے مطابق گفتگو میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
