فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار فیفا عالمی رینکنگ کی ٹاپ چار ٹیموں نے ایک ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
فیفا ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ جبکہ انگلینڈ نے ناروے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔
The title defence continues. 🏆🇦🇷 pic.twitter.com/hCXrSC1Ieq
— FIFA World Cup 2026 (@FIFAWC26Updates) July 12, 2026
اب سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک فرانس اور تیسرے نمبر کی ٹیم اسپین آمنے سامنے ہوں گے۔
Julián Alvarez ⚽
Argentina and Messi are into the Semi-Finals.🐐#Messi #FIFAWorldCup pic.twitter.com/uVVGrgtRDo
— Jasvika 🌼 (@I_Jasvika) July 12, 2026
یہ پہلا موقع ہے کہ فیفا عالمی رینکنگ متعارف ہونے کے بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دنیا کی ٹاپ چار رینکنگ رکھنے والی تمام ٹیمیں ایک ساتھ پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں، جو ٹورنامنٹ کی اعلیٰ معیار کی مسابقت کی عکاسی کرتا ہے۔
For the first time since the FIFA World Rankings were introduced, the men’s World Cup semifinalists are the top four teams 🇫🇷🇪🇸🏴🇦🇷 pic.twitter.com/FZ8zl47O5w
— B/R Football (@brfootball) July 12, 2026
واضح رہے کہ فیفا کی تازہ عالمی رینکنگ میں فرانس پہلے، ارجنٹائن دوسرے، اسپین تیسرے جبکہ انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث دونوں سیمی فائنلز کو ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے اور ہائی وولٹیج مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
