امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں ہیں، پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے۔
ایرانی صدر ٹرمپ کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی میڈیا کے سامنے لے آئے
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی، پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔
علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر سمتبر میں امریکا کا دورہ کریں گے، ایران کے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران سے اپنی ضروریات کا 50 فیصد تیل خریدتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ امریکا کے بہترین تعلقات ہیں۔
Trump on Pakistan:
In Pakistan, you have the Field Marshal, who is great. And you have the prime minister, and they just get along great.
The military guy totally respects the prime minister.
It's a beautiful thing to see.
Source: Axios pic.twitter.com/s804kYH3qw
— Clash Report (@clashreport) June 19, 2026
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کسی وقت دوبارہ چین جاؤں گا۔ میں نے چین سے ایران کے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر بیجنگ نے اتفاق کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ میں 34 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ روس یوکرین کی جنگ بندی ہو جائے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانیوں کو بہت پسند کرتا ہوں اور انہی کی درخواست پر ایران کے خلاف مزید کارروائی روک دی گئی۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان بڑی جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا اور اس طرح کروڑوں انسانوں کی جانیں بچیں۔
انہوں نے روس کو جی ایٹ سے نکالنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس اس گروپ کا حصہ رہتا تو شاید روس اور یوکرین کی جنگ نہ ہوتی۔ ان پر روس نواز ہونے کا الزام غلط ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ روس اور چین کے خلاف سخت فیصلے کیے۔
ایران کو بلیسٹک میزائل سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی ٹرمپ کا بڑا یوٹرن
ایران کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پالیسی سخت اور جارحانہ رہی ہے ، ایران اب کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکے گا۔ میں ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کے حق میں نہیں تھا۔
امریکی صدر نے اپنی دوسری مدتِ صدارت کو پہلی حکومت سے زیادہ مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیوں کے باعث امریکی معیشت، روزگار اور اسٹاک مارکیٹ نے نمایاں ترقی کی جبکہ فوج کو بھی مزید مضبوط بنایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ وہ تعمیر و مرمت کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں جبکہ ایپل اور مائیکروسافٹ جیسی بڑی کمپنیاں بھی مختلف منصوبوں میں تعاون کر رہی ہیں۔
