مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو جنہوں نے نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ڈیئر ڈیول میں ’میڈم گاؤ‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی ، 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ کے انتقال کی خبر ان کے ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اداکار پیٹر شنکوڈا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وائی چنگ ہو ایک غیر معمولی شخصیت کی مالک تھیں اور ان کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ سیکھنے کا موقع تھا۔
ہالی ووڈاسٹارسیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
اداکار پیری ینگ نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائی چنگ ہو دو روز قبل فالج کے باعث انتقال کر گئیں ، وہ نہایت مہربان، ہمدرد اور باصلاحیت فنکارہ تھیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے ہر پروجیکٹ کے معیار کو بلند کیا۔
1943 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی وائی چنگ ہو نے 1980 کی دہائی کے آغاز میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران متعدد معروف فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام کیا۔
اداکارہ نے لاء اینڈ آرڈر، فریش آف دی بوٹ، آکوافینا اِز نورا فرام کوئنز، ہسلرز اور پکسر کی اینیمیٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ میں فنکاری کے جوہر دکھائے۔ تاہم مارول کی سیریز ڈیئر ڈیول، آئرن فِسٹ اور دی ڈیفنڈرز میں ’میڈم گاؤ‘ کے کردار نے انہیں دنیا بھر میں منفرد شناخت دلائی اور یہ کردار ان کی یادگار پرفارمنس کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
