اسلام آباد، قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان نے آج 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کی روشنی میں قطر کے سابق امیر کے انتقال پر قومی یومِ سوگ منایا جائے گا۔
اس موقع پر ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا تاکہ مرحوم کے ساتھ اظہارِاحترام اور قطر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر کی حکومت، شاہی خاندان اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے سابق امیر قطر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اپنے دورِ قیادت میں قطر کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
قطر کےسابق امیرشیخ حمدبن خلیفہ آل ثانی انتقال کر گئے،صدر، وزیر اعظم کا اظہار افسوس
یاد رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں، خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قومی یومِ سوگ کے اعلان کو دونوں ممالک کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی قیادت نے قطر کی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کر دی گئی ہے، قطری میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
#Qatar‘s Amir Sheikh @TamimBinHamad Al Thani performs the Janazah prayer for his late father, Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, the Father Amir, at Imam Muhammad ibn Abd al-Wahhab Mosque in #Doha on Sunday evening. pic.twitter.com/nO1Cs4P0l7
— Doha News (@dohanews) July 12, 2026
سابق امیر آج صبح 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جبکہ ان کی وفات پر قطر میں چار روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب قطر میں برطانوی سفارت خانے نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے یونین فلیگ سرنگوں کر دیا۔
The Union Flag at the British Embassy in #Doha (@ukinqatar) was flown at half-mast on Sunday as a mark of respect following the passing of Father Amir Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani. The embassy, defining the Father Amir as “the beacon of leadership,” said it stands alongside… pic.twitter.com/sjttNIHbqs
— Doha News (@dohanews) July 12, 2026
سفارت خانے نے شیخ حمد کو “قیادت کا مینار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی سوگ کے دوران قطر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مرحوم کی غیر معمولی خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
