انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی پلیئر رینکنگ جاری کر دی،4پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بہتری آگئی۔
تفصیلات کےمطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی درجہ بندی میں بہتر ی آئی ۔
کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں،آئی سی سی نے منظوری دیدی
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرارہے۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 2 درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر آ گئے،ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں۔
محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے،بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آ گئے۔نیوزی لینڈ کے ٹام بلنڈل 8 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔
قانون کی خلاف ورزی،آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو سزا سنا دی
ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے،آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے،ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی کا 7 واں نمبر برقرار ہے۔
