پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی ملک کفایت الرحمن بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے۔
ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے لیے مقررہ وقت تک ملک کفایت الرحمن کے علاوہ کسی اور امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، جس کے باعث انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع شگر سے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔
اسپیکر کے عہدے کے لیے مقررہ وقت تک صرف عمران ندیم کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، جس کے باعث انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
ان کے انتخاب کے بعد اسمبلی اراکین اور سیاسی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایوان کی کارروائی غیر جانبدارانہ، مؤثر اور جمہوری روایات کے مطابق چلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بعدازاں سپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے نو منتخب اسپیکر اسمبلی عمران ندیم سے حلف لیا ۔ جبکہ اسپیکر عمران ندیم نے ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمن سے حلف لیا۔
