ایف آئی ایچ نے غلط پاکستانی پرچم ڈسپلے کرنے پر قومی ٹیم سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے غلط پاکستانی پرچم ڈسپلے کرنے پر ایف آئی ایچ سے احتجاج کیا گیا جس پر ایف آئی ایچ نے معافی مانگ لی۔
پاکستان پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگیا
مینیجر قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہم نے غلط پاکستانی پرچم پر ایف آئی ایچ سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،احتجاج کرنے پر ایف آئی ایچ نے باقاعدہ طور پر معافی بھی مانگی ہے۔ایف آئی ایچ کی جانب سے خط کے ذریعے بھی پی ایچ ایف سے معافی مانگی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کی تقریب کے دوران پاکستان کا غلط پرچم پیش کردیا گیا تھا۔
انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ، بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی طیب اکرام سے میڈلز وصول کئے
میچ کے باضابطہ آغاز کے موقع پر بچوں کے ہاتھوں میں موجود پاکستانی جھنڈے سے سفید رنگ غائب تھا۔واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ایف آئی ایچ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
