آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیسٹ کرکٹر سلمان علی آغا کی سرزنش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان علی آغا نے سلہٹ ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،سلمان علی آغا آئی سی سی آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا پر جرمانہ عائد
آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو رویہ درست کرنے کی وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا،سلمان علی آغا کو رواں سال میں مسلسل دوسرا ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے۔
سلمان علی آغا نے آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کیا،یاد رہے سلمان علی آغا نے آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری پر لگے اشتہاری بورڈ پر غصے میں بلا مارا تھا۔
