امریکا ایران امن مذاکرات میں پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق پیر کے روز اسپاٹ گولڈ 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,209.03 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، جبکہ اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 4,225.80 ڈالر پر آ گئے۔
اس کے علاوہ چاندی کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے ساتھ 66.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 1.3 اور 1.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
مارکیٹ ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دوبارہ سونے کی طرف رجوع کیا ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، برطانوی خام تیل 2 فیصد سے زائد گر کر 78 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.83 فیصد کمی کے ساتھ 75 ڈالرفی بیرل پر آ گیا۔
