بھارت میں جنم لینے والے اور برطانیہ میں مقیم معروف فلم ساز سائرس پٹیل کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آ گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک دستاویز وائرل ہو رہی ہے، جسے ان کے اسلام قبول کرنے کا سرٹیفکیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ لندن کی سینٹرل مسجد اور اسلامی ثقافتی مرکز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے حوالے سے بھی یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سائرس پٹیل نے سعودی عرب میں ایک فلمی منصوبے کے دوران اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس حوالے سے کسی بھی فریق کی جانب سے باضابطہ اور واضح تصدیق سامنے نہیں آئی۔
وهذه شهاده إسلام المنتج البريطاني بعد تصوير الفيلم داخل المملكه … الحمدلله pic.twitter.com/3FtSobIA06
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) June 21, 2026
سائرس پٹیل ممبئی میں پیدا ہوئے اور 1999 سے لندن میں مقیم ہیں۔ بین الاقوامی فلمی صنعت میں بطور لائن پروڈیوسر اور ایونٹ پروڈکشن مینیجر کام کر چکے ہیں۔ ان کے کریڈٹ میں کئی بڑے پروجیکٹس شامل ہیں جن میں “دی منسٹری آف اَن جینٹلمینلی وارفیئر” اور “قندھار” جیسے منصوبے شامل ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی کے سیٹ پر حادثے میں ہلاکت ، بالی ووڈ انڈسٹری میں سوگ
تاحال ان کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی سرکاری یا عوامی بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم یہ خبر سوشل میڈیا اور فلمی حلقوں میں موضوع گفتگو بنی ہوئی ہے۔
