تہران: ایران نے ملک کے مغربی حصے کی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد فضائی آپریشنز کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی ایران کی فضائی حدود اب پروازوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اور متعلقہ اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
فضائی حدود کی بحالی سے بین الاقوامی اور علاقائی فضائی ٹریفک کو سہولت ملے گی، جبکہ متعدد ایئرلائنز بھی اپنی پروازوں کے شیڈول کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں فضائی حدود سے متعلق فیصلے حالات کے مطابق کیے جائیں گے۔
فضائی حدود کی بندش کے دوران متعدد بین الاقوامی پروازوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا تھا، جس سے پروازوں کے دورانیے اور لاگت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اب مغربی فضائی حدود کھلنے کے بعد ایئرلائنز اپنی فلائٹ شیڈولنگ پر نظرثانی کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری
ماہرین کے مطابق ایران کی مغربی فضائی حدود کھلنے سے خطے میں فضائی آمدورفت کے دباؤ میں کمی آئے گی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل راستوں کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔
