فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوران جہاں شائقین کا جوش عروج پر ہے، وہیں میڈیا کی دو بڑی غلطیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا اور معروف ٹی وی شخصیات کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
فرانس کی ٹی وی میزبان فرانس پیئرون اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے بیلجیئم کے ونگر جیریمی ڈوکو کے ممکنہ طور پر اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے عارضی طور پر ورلڈ کپ چھوڑنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا۔
اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر غصہ ہے اور یہ کہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنا ایک بڑی نعمت ہے جس کے لیے سینکڑوں کھلاڑی ترستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زچگی کے وقت والد کا کردار محدود ہوتا ہے، جس بیان نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کو جنم دیا۔
Devant les très nombreuses réactions suite à mes propos dans « l’Equipe de Choc », au sujet du footballeur belge Jérémy Doku, je souhaite apporter quelques précisions.
J’y exprimais un avis personnel, dans le cadre d’un échange contradictoire.
1/3
— ⭐France⭐ Pierron (@francepierron) June 20, 2026
بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد فرانس پیئرون کو معافی مانگنا پڑی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد والد کے کردار کو کم تر دکھانا نہیں تھا اور اگر ان کے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔
دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹی وی میزبان فلورینسیا پینا بھی ایک بڑی غلطی کے باعث خبروں میں آ گئیں، جب انہوں نے غلطی سے فٹبال اسٹار لیونل میسی کے والد خورخے میسی کے انتقال کی خبر نشر کر دی۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد میسی کے خاندان کو وضاحت جاری کرنا پڑی کہ ان کے والد حیات ہیں، تاہم وہ ایک طبی مسئلے سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
اس واقعے پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا، جس پر فلورینسیا پینا نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اس غلطی پر شرمندہ ہیں اور میسی خاندان سے دل کی گہرائیوں سے معذرت کرتی ہیں۔
ان دونوں واقعات نے تیز رفتار خبروں کے دور میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داری پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں، خصوصاً ایسے عالمی ایونٹس کے دوران جہاں ہر خبر فوری طور پر لاکھوں لوگوں تک پہنچتی ہے۔
