امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہونے اور تیل کی سپلائی معمول پر آنے کی توقعات کے باعث برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
برینٹ خام تیل کمی کے بعد 78.80 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 74.30 ڈالر فی بیرل پرآ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت سے آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات کم ہوئے ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔
ایران کو 21اگست تک تیل اور پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد جاری رہا تو تیل کی سپلائی بہتر ہونے کے ساتھ قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے تاہم خطے میں دوبارہ کشیدگی کی صورت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مثبت اثر پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑ سکتا ہے۔
