پروہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے ہرا دیا۔بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ندیم احمد، معین شکیل اور ابوبکر نے ایک ایک گول سکور کیا،ایف آئی ایچ پرو ہاکی میں پاکستان کی یہ مسلسل تیرویں شکست ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان
واضح رہے پاکستان اس اہم ترین میچ میں اپنے تین بہترین کھلاڑیوں سے محروم رہا، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سفیان خان اور حنان شاہد کے علاوہ کپتان حماد بٹ بھی ایکشن میں نظر نہیں آسکے۔
لیگ کے تیرا میچز میں اب تک پاکستان نے حریف ٹیموں کے خلاف 19 گول کیے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف 63 گول ہو چکے۔
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے مزید تین میچز باقی ہیں ، ایک میچ روایتی حریف بھارت اور دو برطانیہ سے کھیلنے ہیں۔
انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ، بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی طیب اکرام سے میڈلز وصول کئے
پاکستانی شائقین نے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
