ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 (MQ-9) ڈرون کو روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرنی خبر رساں ادرے ارنا کے مطابو ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈرون کی نشاندہی ملک کے مقامی طور پر تیار کردہ دفاعی نظام نے کی، جو ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا ہے۔ ڈرون کی بروقت نشاندہی کے بعد اسے فوری کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں دونوں جانب سے ڈرونز اور میزائل حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران مسلسل دعویٰ کر رہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے متعدد امریکی جاسوس اور جنگی ڈرونز کو تباہ یا اپنے قبضے میں لیا ہے۔
ایرانی فوج نے بدھ کو کی جانے والی کارروائی کو اپنی فضائی حدود میں دشمن کے جدید ڈرون کو تباہ کرنے کے سلسلے میں فضائی دفاعی دستے کی ایک اور کامیابی قرار دیا ہے۔
#Iran / #USA 🇮🇷🇺🇸: Islamic Revolutionary Guard Corps (#IRGC) shot down another MQ-9 “Reaper” MALE UAV over the Strait of Hormuz.
IRGC seemingly used a quite modern “Misagh-359” Loitering Surface-To-Air Missile to carry out the attack. https://t.co/FAxALOCOPs
— War Noir (@war_noir) November 18, 2026
یہ واقعہ ایک روز بعد پیش آیا ہے جب ایرانی فوج نے اسی مربوط فضائی دفاعی نظام کے تحت آبنائے ہرمز کے اوپر ایک امریکی لوکاس ڈرون کو بھی روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ گزشتہ روز امریکی فوج نے بھی آبنائے ہرمز میں واقع ایرانی جزیرے قشم پر حملے کیے تھے۔
ایرانی مسلح افواج کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک ایرانی فضائی دفاعی نظام نے متعدد جاسوس اور جنگی ڈرونز سمیت دشمن کے کئی طیاروں کو تباہ کیا گیا ہے، ایرانی فوج نے بعض ڈرونز کو صحیح سلامت قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں فوجی کشیدگی مسلسل برقرار ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں۔ تاہم مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہو سکا۔



