ایران نے کویت کے علی السالم ایئربیس پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ روز بھی ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے جنگی ڈرونز کے ذریعے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر امریکی فوج کے ایک ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ کویت میں کارروائی کے دوران امریکی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا، نقصانات سے متعلق تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب کویتی فوج نے آج صبح ایک بیان میں کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام دشمن ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے کارروائی کر رہا ہے تاہم ان کی جانب سے بھی حملوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ کے بعد ایران نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس دوران سعودی عرب اور قطر کی حدود میں بھی حملے کیے گئے تھے۔
اگرچہ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملوں سے متعلق دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ کافی حد تک موقوف کر رکھا ہے تاہم پاکستان اور قطر جیسے ممالک کی ثالثی کی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ لگ بھگ 9 ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹھنڈی نہیں پڑی۔


