ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگی ڈرونز نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی فوج کے ایک ریڈار نظام کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی فضائی حدود میں امریکی فوجی ڈرونز کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔
An alert of potential threat. The Ministry of Interior urged citizens and residents to remain calm, proceed to the nearest safe location, and follow news through official channels for the protection of public safety.
#Bahrain #MOI https://t.co/icHeVxKNp2
— وزارة الداخلية – Ministry of Interior (@moi_bahrain) November 17, 2026
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر آپریشنز کے دوران ایم کیو سیریز اور ایم کیو ایم 170 ڈرونز کو روکنے، تباہ کرنے اور قبضے میں لینے کے بعد امریکی ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور خطے میں موجود فوجی اڈوں اور تنصیبات کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کا جواب دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج کے کمانڈرز کو ایسی کارروائیوں کے نتائج کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔
یہ دعویٰ پاسدارانِ انقلاب کے جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں اس کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین میں امریکی فوج کے ایک ابتدائی انتباہی ریڈار کو درست نشانے پر حملے میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
نوٹ: خبر میں تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔
