ہالی وڈ کی مشہور فلمی سیریز جیمز بانڈ میں خفیہ ایجنٹ 007 کا کردار اب کون ادا کرے گا، اس حوالے سے کئی برس سے جاری قیاس آرائیاں بالآخر ختم ہوگئیں اور نئے جیمز بانڈ کا نام سامنے آگیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو اگلی جیمز بانڈ فلم میں مشہور خفیہ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
Robert Pattinson has officially been cast as James Bond.
Watch the first teaser for the new 007. https://t.co/iHpGL6SHWM
— Rotten Tomatoes 🍅 (@RottenTomatoes) November 16, 2026
جیمز بانڈ فلمی تاریخ کی طویل ترین اور کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک ہے۔ اس میں برطانوی خفیہ ایجنٹ کو اس کی دلکشی، نفیس لباس اور مارٹینی پینے کے مخصوص انداز ’شیکن، ناٹ اسٹرڈ‘ کے لیے جانا جاتا ہے۔
اس فلمی سلسلے کا آغاز 1962 میں شان کونری کی فلم ’ڈاکٹر نو‘ سے ہوا تھا۔ اب تک دو درجن سے زائد بانڈ فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں 7 ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
It’s #JamesBondDay – DR. NO had its World Premiere on this day in 1962. https://t.co/YFbOmhM2Og
— James Bond (@007) October 5, 2020
رائٹرز کے مطابق ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے گزشتہ روز ان کے انتخاب کا اعلان کیا۔ 40 سالہ پیٹنسن اس سے قبل جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ڈینیئل کریگ کی جگہ لیں گے۔ ڈینیئل کریگ نے 2021 میں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کے بعد اس کردار سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
شاہی خاندان کی مبارکباد
برطانوی شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی پیٹنسن کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے لکھا، ’شاہِ برطانیہ کی خفیہ سروس میں خوش آمدید مسٹر بانڈ‘۔
اگلی جیمز بانڈ فلم کے ہدایت کار کون؟
جیمز بانڈ سلسلے کی اگلی فلم ایمازون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی پہلی جیمز بانڈ فلم ہوگی۔ کمپنی نے 2025 میں اس فرنچائز کے دیرینہ حقوق رکھنے والے مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبے کے تحت فلموں کے تخلیقی اختیارات حاصل کیے تھے۔
اگلی جیمز بانڈ فلم کے ہدایت کار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد فلم ساز ڈینس ویلینیو ہوں گے جو ’ڈیون‘ فلم سیریز اور ’ارائیول‘ جیسی فلمیں تخلیق کر چکے ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ برطانوی مصنف اسٹیون نائٹ نے لکھا ہے۔
سیاہ فام اداکار ادریس ایلبا کا نام بھی زیر بحث رہا
جیمز بانڈ کے کردار کے لیے برطانوی اداکار ادریس ایلبا کا نام بھی کئی برس تک زیر گردش رہا تھا۔ اگر انہیں منتخب کیا جاتا تو وہ اس کردار کو ادا کرنے والے پہلے سیاہ فام اداکار ہوتے۔
Idris elba would have been the best James Bond. https://t.co/9AlIkCpHp9
— Lorxel ×͜× (@lorxell) November 16, 2026
2014 میں سونی پکچرز کی ہیک ہونے والی ای میلز سے انکشاف ہوا تھا کہ اسٹوڈیو کی اس وقت کی شریک چیئرپرسن ایمی پاسکل نے ادریس ایلبا کو اگلا جیمز بانڈ بنانے کی حمایت کی تھی۔
2018 میں ایلبا نے سوشل میڈیا پر جیمز بانڈ کے مشہور تعارفی جملے کے انداز میں لکھا تھا، ’میرا نام ایلبا ہے، ادریس ایلبا‘، جس کے بعد ان کے بانڈ بننے کی قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑا۔
تاہم جون 2026 میں برطانوی جریدے جی کیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ادریس ایلبا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ان کا نام کبھی سنجیدگی سے زیر غور نہیں آیا اور یہ افواہیں حقیقت پر مبنی نہیں تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جیمز بانڈ دنیا بھر میں مقبول کردار ہے اور بعض ممالک کے شائقین کسی سیاہ فام یا افریقی نژاد اداکار کو اس کردار میں قبول نہیں کریں گے۔
رابرٹ پیٹنسن کون ہیں؟
رابرٹ پیٹنسن کے لیے 2026 بھی خاصا مصروف سال رہا ہے۔ وہ ’دی اوڈیسی‘، ’دی ڈراما‘ اور ’پرائم ٹائم‘ جیسی فلموں میں نظر آ چکے ہیں جبکہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ڈینس ویلینیو کی فلم ’ڈیون: پارٹ تھری‘ میں بھی ان کا کردار شامل ہے۔
پیٹنسن نے 2005 میں فلم ’ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلٹ آف فائر‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھا تھا۔ بعد ازاں وہ ’ٹوائی لائٹ‘ فلم سیریز، ’دی لاسٹ سٹی آف زیڈ‘ اور ’ٹینیٹ‘ جیسی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔
Robert Pattinson’s filmography now includes:
• ‘Harry Potter’
• ‘Twilight’
• ‘The Batman’
• ‘The Odyssey’
• ‘Dune’
• ‘James Bond’
@Its_CineHub
Talk about range ! #robertpattinson #actor #thebatman #jamesbond #movies https://t.co/hSn7fzCCsI— iTechApples (@iTechApples) November 16, 2026
وہ 2022 کی فلم ’دی بیٹ مین‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ فلمی ویب سائٹ ڈیجیٹل اسپائی کی ایڈیٹر سارہ لوئیس رابرٹسن نے ان کے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹنسن پہلے ہی بیٹ مین کا کردار ادا کر چکے ہیں اور اب وہ ٹام فورڈ کا ’ٹکسیڈو‘ پہننے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق پیٹنسن آخری لمحات میں ایک غیر متوقع امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور ایمازون اسٹوڈیوز نے یہ انتخاب انتہائی مہارت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹنسن جیمز بانڈ فلموں کو ایک نیا انداز دے سکتے ہیں۔
جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے دیگر اداکار
جیمز بانڈ فلمیں مصنف ایان فلیمنگ کے ناولوں پر مبنی ہیں۔ ان کی پہلی کتاب ’کیسینو رائل‘ 1953 میں شائع ہوئی تھی۔
Every James Bond actors:
– Sean Connery
– David Niven
– George Lazenby
– Roger Moore
– Timothy Dalton
– Pierce Brosnan
– Daniel Craig
– Robert Pattinson https://t.co/BE2rnQ5qWQ— GameVerse 🎮 (@TheGameVerse) November 16, 2026
اس کردار کو اب تک شان کونری، جارج لیزنبائی، راجر مور، ٹموتھی ڈالٹن، پیئرس بروسنن اور ڈینیئل کریگ ادا کر چکے ہیں۔ جارج لیزنبائی نے 1969 کی فلم ’آن ہر میجسٹی سیکرٹ سروس‘ میں صرف ایک مرتبہ یہ کردار نبھایا تھا۔
