چین کاامریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف منسوخ کرنےکا اعلان


چین نے امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیرف منسوخ کرنےکا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات پر2دفعہ عائد جوابی ٹیرف کومنسوخ کیاجائےگا،چین14مئی کو امریکی مصنوعات پرٹیرف کی شرح میں ردوبدل کرےگا۔

ترکیے اچھے اور برے وقت میں برادر پاکستانی قوم کیساتھ کھڑا رہے گا،طیب ایردوان

قبل ازیں امریکا نے چینی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں 24 فیصد کمی کی تھی،خبر ایجنسی  کے مطابق  امریکا چینی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔ چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی ورکنگ لیول مشاورت جاری رکھنے پرمتفق ہیں، فریقین کے درمیان آئندہ مذاکرات چین، امریکا یا کسی تیسرے ملک میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں