امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، ایران پر فضائی حملوں اور بمباری کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بات چیت کے نکات کی ایرانی قیادت نے منظوری دیدی ہے،امریکا، پاکستان، اسرائیل اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی نکات منظور کرلیے ہیں۔
امریکی صدر کی آج بھی ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
سعودی عرب، یو اے ای، قطر، بحرین، کویت، اردن اور مصر نے بھی منظوری دی ،معاہدے پر دستخط ہونے تک بحری ناکہ بندی جاری رہے گی،معاہدے پر دستخط کے وقت اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کی جانب سے تاحال صدر ٹرمپ کے معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق رائے کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
