بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہرجانہ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائر دس ارب کے ہرجانہ کیس میں عمران خان کی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
جسٹس عائشہ ملک نے آج مختصر فیصلہ سناتے ہوئے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے درخواست منظور کی، عدالتی فیصلے کے بعد کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے، جہاں فریقین دوبارہ دلائل دے سکیں گے۔
