وفاقی حکومت نے پیٹرول اورڈیزل پر ریلیف کیلئے 128 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں اعلان کیا کہ نئے مالی سال میں پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف کیلئے 128 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔
دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، 3 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
بجٹ دستاویز کے مطابق لیویز اور فیسوں کی مد میں 41 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ اکٹھا کرنے کی تجویز ہے ،پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1676 ارب 50 کروڑ 90لاکھ اکٹھا کرنےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ایل پی جی پر 3 ارب 45کروڑ 50 لاکھ لیوی اکٹھا کرنے کی تجویزہے،قدرتی گئس پر 95 ارب روپے لیوی اکٹھا کرنے کا ہدف ہے۔
