برسلز، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کاجا کالاس نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خطے کے اہم رہنماؤں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاجا کالاس نے ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے کویت کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا اور مشرقِ وسطیٰ تنازع میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی۔
سعودی عرب نے 5 سال بعد لبنانی درآمدات پر پابندی ختم کر دی
کاجا کالاس نے کہا کہ کسی بھی صورت میں خطے کو بڑے پیمانے پر جنگ کی طرف نہیں جانا چاہیے کیونکہ ایسا قدم پورے مشرقِ وسطیٰ کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا، موجودہ صورتحال میں کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ اس بحران سے نکلنے کا بہترین اور پائیدار راستہ صرف اور صرف سفارت کاری ہے اورتمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔
