راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد تمام رہنما جیل سے واپس روانہ ہوگئے، ملاقات کے لیے آنے والے کسی بھی رہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے مقررہ اوقات کے اختتام کے بعد ملاقات کا عمل ممکن نہ بن سکا، جس کے باعث رہنماؤں کو مایوس ہو کر واپس جانا پڑا۔
قومی اسمبلی اجلاس؛ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اراکین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں رکن قومی اسمبلی میاں فیاض حسین، حسن جویا، قاضی عمران اور راجہ عثمان غضنفر شامل تھے تاہم فہرست میں شامل ایک اور رہنما جام امان اللہ ملاقات کے لیے جیل نہیں پہنچے۔
پارٹی رہنماؤں کی واپسی کے بعد ملاقات نہ ہونے کی وجوہات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں تاہم اس بارے میں جیل انتظامیہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
