وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےفضل وکرم اورقوم کی دعاؤں سے معاشی استحکام حاصل کیا،آج ہم نے بجٹ میں عوام کوریلیف فراہم کیا۔
وفاقی بجٹ کےحوالےسے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے مشکل ترین حالات میں صبر وتحمل کامظاہرہ کیا،قوم سےوعدہ تھا معاشی استحکام کےبعد ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے۔
دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، 3 ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
الحمداللہ،اب خوشحالی کا وقت شروع ہوچکاہے ،جس ریلیف کی قوم حقیقی معنوں میں مستحق ہے،اس کا آغاز ہوچکاہے،یہ ریلیف اور عوامی فلاح کابجٹ ہے۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا گیا ہے۔
