ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن کے دوران بڑی کمی ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہو ا تھا ، دو دن میں سونے کی قیمت میں 22 ہزار 347 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 720 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 748 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے ہو گئی ہے۔
25 اور 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ مارکیٹ کی جانب مبذول ہونے کا امکان ہے۔
