یورو ویژن 2027 گانے کے مقابلوں میں آئس لینڈ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز نے اسرائیل کی شمولیت پر ایونٹ سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
دنیا کا سب سے بڑا سالانہ بین الاقوامی میوزک مقابلہ یورو ویژن 1956 سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یورو ویژن 2027 کے مقابلے اگلے سال مئی میں بلغاریہ کے شہر برگاس میں منعقد ہوں گے۔ جس میں کینیڈا پہلی بار شریک ہو رہا ہے۔ جبکہ ایونٹ میں 36 ممالک شریک ہوں گے۔
🚨OFFICIAL: 36 countries will participate in #Eurovision 2027. https://t.co/38XasadpbR
— Eurovision News (@EurovisionNewZ) October 28, 2026
اسرائیل کی شرکت پر اختلافات
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان (کے اے این) نے مقابلے میں اپنی شرکت کی تصدیق کر دی، جس کے بعد آئس لینڈ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز نے مسلسل دوسرے سال بھی اسرائیل کی شرکت کے خلاف مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اسپین، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، آئس لینڈ اور سلووینیا نے رواں سال کے مقابلے کا بائیکاٹ کیا تھا۔ ان ممالک نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کو مقابلے سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر اسرائیل کا مؤقف تھا کہ اس کے خلاف عالمی سطح پر منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔
The Netherlands is stepping away from Eurovision 2027 after Dutch public broadcaster NPO paused preparations, citing “insufficient support” for participation.
The decision follows growing opposition to Israel’s inclusion amid its genocide in Gaza.
Ireland has already confirmed it will boycott the 2027 contest, while Iceland’s public broadcaster has backed non-participation unless Israel is excluded.
Spain’s broadcaster leadership has also advocated continuing its boycott, though a final decision remains pending.
— Quds News Network (@QudsNen) October 27, 2026
موسیقی کے ذریعے اتحاد کا پیغام
یوروویژن کے ڈائریکٹر مارٹن گرین نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم بڑھتی محسوس ہورہی ہے، وہاں یہ مقابلے موسیقی کے ذریعے سرحدوں، زبانوں اور ثقافتوں سے بالاتر ہوکر لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں، اور آج اس کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
شمالی مقدونیہ 2022 کے بعد پہلی بار مقابلے میں واپس آئے گا۔ جبکہ فرانس، برطانیہ، یوکرین اور آسٹریلیا سمیت دیگر کئی ممالک بھی مقابلے میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ یورو ویژن 2026 کے مقابلے کو عالمی سطح پر تقریباً 13 کروڑ افراد نے دیکھا تھا۔ جبکہ 2027 کے مقابلے میں اسرائیل کی شرکت اور بعض یورپی ممالک کے بائیکاٹ کے باعث سیاسی اختلافات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
یورو ویژن 2026 کے مقابلے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد کیے گئے تھے جس میں بلغاریہ کی گلوکارہ ’دارا‘ نے اپنے گانے ’بنگارنگا‘ کے ساتھ فتح حاصل کی تھی۔



