ملک میں دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 49 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس بعد سونے کے نئے نرخ 3 ہزار 891 ڈالر فی اونس ہو گئے ہیں۔
ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ فی تولہ چاندی 111 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 467 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 95 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 687 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر 11 سینٹ کمی کے بعد 49 ڈالر 89 سینٹ فی اونس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا، 100انڈیکس 500 پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ77ہزار873پوائنٹس پر بندا۔



