انڈر 19 ایشیا کپ کی تاریخ میں بھارت 9 ٹائٹلز کے ساتھ سب سے کامیاب ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان نے اب تک دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے، جن میں 2012 کا مشترکہ ٹائٹل اور 2025 کی انفرادی کامیابی شامل ہے۔ بنگلہ دیش بھی دو مرتبہ چیمپئن بن چکا ہے جبکہ افغانستان نے ایک مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے۔
بھارت نے 1989، 2003، 2012، 2013-14، 2016، 2018، 2019، 2021 اور 2026 میں ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بھارت اور پاکستان نے 2012 میں مشترکہ طور پر ٹرافی جیتی تھی۔
پاکستان کو 2013-14، 2017 اور اب 2026 میں فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان 2025 میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بنا تھا۔
یوں ایک سال قبل بھارت کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اٹھانے والا پاکستان اس مرتبہ آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست کھا گیا جبکہ بھارت نے نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت کر اپنی برتری مزید مستحکم کرلی۔
میچ کا فیصلہ کن مرحلہ آخری دو وکٹوں کی شراکت ثابت ہوا۔ منال چوہان نے 47 رنز بنائے جبکہ موہت اولوا نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کو فتح سے ہمکنار کیا۔
PAKISTAN LOST THE U19 ASIA CUP FINAL. 🇵🇰💔
– India won the final by miracle. What you do guys. This is easy win for Pakistan. 🥲💔 https://t.co/YstTIT2S4h
— Abdullah (@Abdullahhhh_56) November 14, 2026
پاکستانی ٹیم اگرچہ ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکی تاہم فائنل میں کئی نمایاں انفرادی اور ٹیم ریکارڈز قائم کیے۔
پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں 337 رنز بنائے، یہ فائنل کی تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، پاکستان ہی نے 2025 کے فائنل میں 347 رنز بنائے تھے۔
50 in the semi-final, 💯 in the final! 👏
Usman Khan with a tremendous knock on the big occasion 💪
#PAKvIND | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup https://t.co/OvggIrQdzo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2026
فائنل میں شکست کے باوجود پاکستان نے کئی نمایاں انفرادی کارکردگیوں کا مظاہرہ کیا۔ عثمان خان نے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی، جبکہ عبدالقادر نے 8 چھکوں کی مدد سے 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان فرحان یوسف نے بھی نصف سنچری بنا کر ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔



