انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل اور اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
عمان کے شہر العامرات میں کھیلا جا رہا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز عثمان خان اور حیام خان اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
فائنل میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں عبدالقادر، احمد حسین، علی رضا، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حسنین ڈار، محمد صیام، فرحان یوسف (کپتان)، نقیب شفیق اور رضوان اللہ بھی شامل ہیں۔
Pakistan U19’s playing XI for the #U19AsiaCup final 🇵🇰🏏
#PakistanFutureStars | #PAKvIND https://t.co/0fGAbRxzxZ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2026
پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
قبل ازیں، ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی دھول چٹائی تھی اور اسے 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے افغانستان کے خلاف بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اسے گروپ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
