سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے آخری تین کاروباری دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 16 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی تھی، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق سات روپے کی کمی کے بعد سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 124 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5343 روپےہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کے نئے نرخ 3884 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیچھے عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی مضبوطی، شرح سود میں اضافے کے امکانات اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع حاصل کرنے کے لیے سونا فروخت کرنا اہم عوامل ہیں۔ پاکستان میں بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی گراوٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں نمایاں ہوئے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق 14 نومبر 2026 تک دستیاب مارکیٹ رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونا ایک ہفتے کے دوران تقریباً 4.5 فیصد سستا ہوا جبکہ پاکستان میں فی تولہ قیمت میں ہفتے کے دوران تقریباً 20 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔



