آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے8 اگست بروز ہفتہ سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر ملک شہزاد اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھرکی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز متفقہ طور مطالبات کی منظوری تک 8 اگست سےملک گیر ہڑتال کریں گی۔
منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا
چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں ہمارے مطالبات تسلیم کرے،روزکی بنیاد پرنہیں ماہانہ بنیاد پرڈیزل پیٹرول کی قیمتوں کافیصلہ کیاجائے،موجودہ ظالمانہ اضافہ واپس لیاجائے۔
ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لے کر 30 جون 2024 کی شرح پر نافذ کیا جائے،گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر پر7فیصدودہولڈنگ ٹیکس ختم کر کے2فیصدکی شرح سے نافذ کیا جائے۔
ایکسل لوڈ اور اوورلوڈنگ کے خاتمے کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے،دس وہیلر کے پرپوز وزن میں نظر ثانی کرکے معقول وزن کی اجازت دی جائے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرائے کم کرنے سے انکار
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ کسٹم حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،دسمبرمیں وفاقی حکومت پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے تسلیم مطالبات پرعملدرآمد کیا جائے۔
ہمارے ڈرائیورز سے ٹیسٹ لے کر HTV لائسنس جاری کئے جائیں۔
