محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
آج سندھ کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ، ٹنڈوالہ یار ،مٹیاری اورگرد و نواح میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، کراچی، سانگھڑ ،ٹنڈو آدم اوراردگرد کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
میرپورخاص اور تھرپار کر کے مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی ، حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اس کے علاوہ حیدرآباد اور گردو نواح میں مٹی کاشدید طوفان بھی آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد، کشمیر،سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، چند مقامات پر شدید موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔
اپڈیٹ
کراچی, گڈاپ میں جاری بارش طوفانی شکل اختیار کر گئی https://t.co/k3S1ARJAGN pic.twitter.com/QXgtBgFkaB— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) August 1, 2026
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے،خیبرپختونخواکےدیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان ،ہنگو ، ٹانک، لکی مروت،کرک ،ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی ،سرگودھا، ساہیوال ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، خانپور، ملتان، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی، تھرپارکر، حیدر آباد ، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی ، خیرپور، جیکب آباد، کشمور ، شکار پور، دادو،لاڑکانہ ،سکھر اور گردو نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل کر لیا گیا
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم ژوب،موسیٰ خیل ،بارکھان، کو ہلو،ڈیرہ بگٹی، ، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی، لورا لا ئی، آواران،لسبیلہ ،خضداراور گردونواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
