وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات اختتام پذیر ہونے کے بعد 3 اگست (پیر) سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات جاری رہیں، جن کے اختتام کے بعد تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں نئے تعلیمی مرحلے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ پیر کی صبح سے معمول کے مطابق کلاسوں میں شریک ہوں گے۔
ISLAMABAD: Summer break is over! Public sector schools and colleges under the Federal Directorate of Education (FDE) in Islamabad will reopen on Monday, August 3, 2026, as regular academic activities resume.
Disclaimer: This news report is based on the official academic schedule… pic.twitter.com/Yoh24Rq1O5
— Islamabad Tribune (@ICTTribune) August 2, 2026
دوسری جانب سندھ میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، تاہم سرکاری اور نجی اسکولوں کے ہفتہ وار اوقاتِ کار کے حوالے سے وضاحت سامنے آئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے قبل ازیں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے یکم اگست سے سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل ختم کر کے ہفتے میں 6 روز تدریس کی ہدایت دی تھی۔
کراچی انٹربورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے
تاہم صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے بعد ازاں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں 6 روز تدریس کا اطلاق صرف سرکاری اسکولوں پر ہوگا، جبکہ نجی تعلیمی ادارے اپنے انتظامی اور تدریسی شیڈول کے مطابق ہفتہ وار اوقاتِ کار کا تعین کرنے کے مجاز ہوں گے۔
