منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
مرکزی صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ حاجی شیر علی چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی کو حکومت کی درخواست پر کرایوں میں اضافہ نہیں کیا تھا تاہم اب ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی
انہوں نے کہا کہ نئے کرایوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر ہوگا جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بڑھتے ہوئے اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
