لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل کر لیا گیا۔
2026 کے نمبیو کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس کے مطابق لاہور نے کئی بڑے عالمی شہروں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے کم کرائم انڈیکس ریکارڈ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی تحفظ کے حوالے سے لاہور نے کراچی، نئی دہلی، پیرس، لندن، واشنگٹن، نیویارک اور میکسیکو سٹی سمیت متعدد معروف شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔لاہور میں کرائم انڈیکس مذکورہ تمام بڑے شہورں کے مقابلے میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
Is Lahore Really Safer Than Before? Here's What the Global Report Says
Has Lahore really become safer? A new global report has made that claim, placing Lahore among the world's safest major cities with one of the lowest crime indexes. So, what's behind this improvement?… pic.twitter.com/iiYkWLpVBl
— LAFZ DIGITAL (@LafzDigital) July 31, 2026
اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا کرائم انڈیکس 2025 کے وسط میں 36.8 تھا، جو 2026 کے وسط تک بہتر ہو کر 36.2 ہو گیا، جبکہ اسی عرصے کے دوران شہر کا سیفٹی انڈیکس 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار شہر میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نمبیو یہ انڈیکس کسی سرکاری ڈیٹا کے بجائے ویب سائٹ پر آنے والے صارفین اور شہریوں کے ذاتی سروے اور تاثرات کی بنیاد پر تیار کرتا ہے۔

دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا کہ عالمی درجہ بندی میں بہتری لاہور پولیس کے سیکیورٹی اقدامات، جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کا نتیجہ ہے۔
نئے صوبوں کی بات غیر آئینی ہے، وفاقی وزیر داخلہ عہدہ چھوڑ دیں، نثار کھوڑو
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ، مؤثر گشت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
