آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں 10 اگست 2026 کو پولنگ ہوگی،ایل اے 24 بلوچ میں پولنگ پونچھ ڈویژن کے دیگر حلقوں کے ساتھ 10 اگست کو ہوگی۔
آزاد امیدوار زاہد یاسین کی وفات کے باعث انتخابی کارروائی پہلے ختم کر دی گئی تھی،الیکشن کمیشن نے نئے انتخابی شیڈول کے تسلسل میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ تیسرے مرحلے میں راولاکوٹ ڈویژن کی نشستوں پر پولنگ 10 اگست 2026کو ہوگی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مارا۔
آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی ہماری پالیسیوں پراعتماد کا ثبوت ہے؛وزیراعظم
میرپور ڈویژن کے تمام 13 حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آگئے جن کے مطابق 9 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) جبکہ 4 حلقوں پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں مسلم لیگ ن نے 13 نشستیں حاصل کرکے میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 نشستیں جیت لیں۔
