حیدرآباد: سندھ کے شہر ٹنڈوآدم کے قریب وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث مال گاڑی کی کئی بوگیاں ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر آ گئیں، جس سے دونوں اطراف ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی اور ریلوے آپریشن متاثر ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی تکنیکی اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں پٹڑی سے اتری بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ٹریک جلد از جلد بحال کرکے ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
.jpg)
حکام کے مطابق پاکستان ریلویز نے آج کراچی سے نکلنے والی 7 ٹرینیں منسوخ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اپنی سیاست کی خاطر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، عطا اللہ تارڑ
.jpg)
