امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’’ایلک نیل وینس ‘‘ رکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش اتوار کی صبح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ اور نومولود دونوں صحت مند ہیں، جبکہ ان کے تینوں بڑے بچے اپنے ننھے بھائی کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
امریکی نائب صدر نے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے زچگی کے دوران بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ 150 برس سے زائد عرصے میں پہلی بار ہوا ہے کہ عہدے پر موجود کسی امریکی نائب صدر کے ہاں دورانِ ملازمت بچے کی پیدائش ہوئی ہو۔
جے ڈی وینس اور اوشا وینس اس سے قبل تین بچوں کے والدین ہیں، جن میں ایوان (9 سال)،ویوک (6 سال) اور میرابل (4 سال) شامل ہیں۔
جے ڈی وینس اورباقر قالیباف نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا،نیویارک ٹائمز
اوشا وینس، جن کا پیدائشی نام اوشا چلوکوری ہے، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد مکینیکل انجینئر جبکہ والدہ مالیکیولر بایولوجسٹ ہیں، جو بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔
جے ڈی وینس اور اوشا وینس کی ملاقات 2010 میں’’ ییل لا اسکول‘‘ میں تعلیم کے دوران ایک مباحثہ گروپ میں ہوئی، جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔
واضح رہے کہ جے ڈی وینس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ان نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جو امریکا میں شرح پیدائش بڑھانے کی ضرورت پر مسلسل زور دیتے رہے ہیں۔
اسلام آباد سفر کیلئے جے ڈی وینس کے طیارے کا کال سائن تبدیل کیوں؟
انہوں نے اپنی حالیہ شائع ہونے والی کتاب میں انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ابتدا میں چوتھا بچہ پیدا کرنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار تھیں، تاہم گزشتہ سال قدامت پسند سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل کے بعد ان کی سوچ میں تبدیلی آئی۔ جے ڈی وینس نے کتاب میں لکھا کہ “میرے دوست کی جان ہم سے چھین لی گئی، لیکن اسی دوران خدا نے ہمیں ایک نئی زندگی عطا کر دی۔
