فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اسپین کے کھلاڑی ٹوریس پہلا گول پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے ایک انداز (فوٹو: رائٹرز)
پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی، جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ بالآخر اضافی وقت کے دوران ہوا۔
کروڑوں شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز رہیں کہ آیا ارجنٹینا اپنا اعزاز برقرار رکھ پائے گا یا اسپین سولہ برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا کرے گا۔ دنیا بھر کے شائقین کی نظریں اس مقابلے پرجمی ہوئی تھیں، کیونکہ اسی میچ نے اگلے چار برس کے لیے عالمی فٹبال کے نئے بادشاہ کا فیصلہ کرنا تھا۔

اسپین 2010 میں عالمی کپ جیتنے کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچا، مجموعی طور پریہ اس کا دوسرا ورلڈکپ فائنل تھا جس میں فتح حاصل کر کے ٹیم نے سولہ برس بعد دوبارہ عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں ایمباپے کا نیا عالمی ریکارڈ، میسی دوسرے نمبر پر چلے گئے
دوسری جانب ارجنٹینا ساتویں مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا جنوبی امریکی ٹیم اس سے قبل 1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن بن چکی تھا۔
یہ میچ ارجنٹینا کے عظیم اسٹارلیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ مقابلہ بھی ثابت ہوسکتا ہے، جس کے باعث شائقین دلچسپی کئی گنا بڑھ گئی تھی، مداح امید لگائے بیٹھے تھے کہ میسی اپنی ٹیم کو ایک اورعالمی اعزازدلوا کریادگارانداز میں ورلڈکپ کوخیرباد کہیں گے لیکن میسی کی ٹیم 2026 کا ٹاتٹل جیتنے میں ناکام رہی۔





