لیونل میسی کے ہاتھوں بچپن میں نہانے والے لامین یامال ارجنٹائن کو شکست دے کر تاریخ رقم کر سکیں گے۔
اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال نے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوال پر صرف مسکرا کر “ہاں” میں جواب دیا تھا، لیکن اب ان کے اس اعتماد کا امتحان فائنل میں ہونے جا رہا ہے جہاں اسپین کا مقابلہ آج ارجنٹینا سے کچھ گھنٹوں بعد ہوگا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ لامین یامال سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اپنے پہلے ہی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹ پر چھا جائیں گے، تاہم اب تک ان کی کارکردگی نسبتاً خاموش رہی ہے۔ انہوں نے صرف ایک گول کیا ہے اور کوئی اسسٹ فراہم نہیں کی، مگر اس کے باوجود اسپین مسلسل کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے فائنل تک پہنچ چکا ہے۔
🇪🇸 Lamine Yamal posta foto de sua infância nas redes sociais horas antes da final da Copa Mundo:
"Por ti y por la calle ("por você e pela rua")."
📸 Divulgação pic.twitter.com/6TXRgdBDVL
— Planeta do Futebol 🌎 (@futebol_info) July 19, 2026
جہاں لیونل میسی، کیلیان ایمباپے، ہیری کین، جوڈ بیلنگھم اور ایرلنگ ہالینڈ جیسے بڑے ناموں نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کردار ادا کیا، وہیں یامال کی کارکردگی توقعات کے مقابلے میں کم نمایاں رہی ہے، تاہم فائنل ان کے لیے خود کو ثابت کرنے کا سب سے بڑا موقع بن سکتا ہے۔
لامین یامال کے اسپین کے لیے اعداد و شمار متاثر کن ہیں، وہ قومی ٹیم کے لیے کھیلے گئے 27 مسابقتی میچوں میں اب تک ناقابل شکست رہے ہیں۔ بڑے ٹورنامنٹس میں اسپین کے لیے انہوں نے 12 میچز بطور اسٹارٹر کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کی جو یورپی کھلاڑیوں میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔
اگر یامال نیویارک میں ہونے والے فائنل میں گول کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ فائنل میں گول کرنے والے تاریخ کے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل برازیل کے پیلے (1950) اور فرانس کے کیلیان ایمباپے (2018) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
اگر اسپین ورلڈ کپ جیت جاتا ہے تو لامین یامال 19 سال کی عمر میں ورلڈ کپ فائنل جیتنے والے چند کم عمر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے۔ اس فہرست میں پیلے، ایمباپے اور اٹلی کے جوزیپے برگومی شامل ہیں۔
A video of Lionel Messi bathing a crying baby Lamine Yamal… years later, they share the same pitch on football’s biggest stage. The game really does write its own stories. pic.twitter.com/EyjRYX9iRP
— BEN (@afc_ben10) July 18, 2026
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا لامین یامال اپنے اعتماد کو شاندار کارکردگی میں بدل کر اسپین کو عالمی چیمپئن بنا سکتے ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اور اسپین کے فٹبالر لامین یامال کی تقریباً 19 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ2026 کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
میسی اور لامین یامال کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر 2007ء میں ایک خصوصی فوٹو شوٹ کی ہیں جب 6 ماہ کے لامین یامال اور 20 سالہ لیونل میسی ایف سی بارسلونا، یونیسیف اور بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کی مشترکہ فلاحی مہم کا حصّہ بنے تھے۔
اس مہم کیلئے میسی نے ننھے یامال کو پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصویریں بنوائی تھیں۔اب تقریباً 2 دہائیوں کے بعد لامین یامال فٹبال کا ایک ابھرتا ہوا اسٹار بن چکے ہیں جب کہ میسی کا شمار اب دنیا کے لیجنڈ فٹبالرز میں ہوتا ہے۔
