وزیراعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین اور ہسپانوی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپانوی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر معمولی مہارت، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کامیاب میزبانی پر امریکی صدر اور عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جبکہ فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد میں شراکت داری پر میکسیکو اور کینیڈا کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر فیفا کے صدر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، جنہوں نے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
I congratulate Spain on its well-deserved victory in the FIFA World Cup 2026. The Spanish national team displayed exceptional skill, unity, discipline, and teamwork throughout the tournament.
I extend my heartiest felicitations to President Donald Trump and the people of the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 20, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ کھیل ایک آفاقی زبان ہے جو سرحدوں، ثقافتوں اور قومیتوں سے بالاتر ہو کر دنیا کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ کھیل سرحدوں کی قید سے آزاد ایک ایسی زبان ہے جو اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دعا کی کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا میں نظر آنے والا اتحاد، دوستی اور خیرسگالی کا یہ جذبہ آئندہ بھی انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے۔
