لارڈز:انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ انگلینڈ نے بھارت کو 27 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کے 387 رنز کے جواب میں بھارت مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا سکا۔ بھارت کی جانب سے شبھمن گل 77 رنز، روہت شرما 138 رنز، ویرات کوہلی 74، ایشان کشن 14 جبکہ شریاس ایئیر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 12 رنز، اکثیر پٹیل 2 رنز بنا سکے۔
India vs England last 3 series in England results:
– 2018: India lost by 2-1 after winning the 1st odi.
– 2022: India won by 2-1
– 2026: England won by 2-1In 2021, Rishabh Pant was benched in the first odi but returned in the 2nd odi after injury of Shreyas Iyer which ruled him…
— 125Manchester (@pantasticxcuts) July 19, 2026
گرنور 18 اور ارشدیپ 15رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن کامیاب بولر رہے انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے شاندار بیٹنگ کی اور بھارت کے خلاف انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بنا ڈالی۔
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس میچ سے قبل بھارت کے خلاف انگلینڈ کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور 350 رنز تھا، جو اس نے 2017 میں پونے میں کھیلے گئے میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا تاہم لارڈز میں 387 رنز بنا کر انگلینڈ نے اپنا ہی نو برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ نے مقرہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنائے، بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل کے آؤٹ ہونے کے بعد جوز بٹلر اور جوئے روٹ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا بٹلر نے 13 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 41 رنز بنائے۔ روٹ نے 74 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔
3rd ODI: Ben Duckett (141), Jacob Bethell (91) and Joe Root (74 not out) carry England to 387/3 in their 50 overs against India at the Lord’s Cricket Ground in London on Sunday. pic.twitter.com/7BRMIN3jiz
— IANS (@ians_india) July 19, 2026
انگلینڈ کے اوپنرز بین ڈکٹ ben duckett اور جیکب بیتھل نے بھارت کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں ریکارڈ ساز شراکت قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کر دیا۔
دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کے لیے 192 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جو بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ انگلینڈ کے حق میں ثابت ہوا اور دونوں اوپنرز نے بھارتی بولرز کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا۔
جیکب بیتھل نے جارحانہ انداز میں 91 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور پرسدھ کرشنا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی چوتھی ون ڈے سنچری مکمل کی اور بھارت کے خلاف انگلینڈ کی اننگز کی بنیاد مضبوط کر دی۔

لارڈز میں قائم ہونے والی یہ 192 رنز کی شراکت نہ صرف بھارت کے خلاف انگلینڈ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے بلکہ ون ڈے کرکٹ میں اس تاریخی میدان پر کسی بھی وکٹ کے لیے نمایاں شراکتوں میں بھی شامل ہو گئی ہے۔
بین ڈکٹ شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنا سکے ان کی اس اننگز میں ایک چھکا اور 18 چھکے شامل ہیں۔
بطور اوپنر نئی گیند کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا؛ ہدف2027 کا ورلڈ کپ ہے، فخر زمان
انگلینڈ نے کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جو روٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی تھی۔ اس سے قبل سیریز کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ایجبسٹن میں میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔
دوسری جانب لارڈز میں سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ اپنی اگلی بین الاقوامی مصروفیات میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلے گا، جس کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔
