پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز سے ان کی غیر موجودگی کی وجہ فٹنس مسائل تھے، جن کی بنیادی وجہ تھائرائیڈ کی بیماری تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈکاسٹ “اسٹریٹ ڈرائیو” میں سابق کپتان سلمان بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے بتایا کہ انہیں تھائرائیڈ کی بیماری تشخیص ہونے کے بعد تقریباً 15 کلوگرام وزن کم ہو گیا، جس سے ان کی فٹنس بری طرح متاثر ہوئی۔
🚨 FAKHAR ZAMAN EYES THE 2027 ODI WORLD CUP 🇵🇰🏆
Pakistan opener Fakhar Zaman has set his sights firmly on the 2027 ICC ODI World Cup. 💚
🗣️ “I had a 2–3 month window to work on my fitness, and I used it to the fullest. I’ve addressed all my fitness issues and am currently at…
— Iru Iqbal 🇵🇰 (@IrtazaIqbal167) July 19, 2026
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں معمولی انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، لیکن تھائرائیڈ کی بیماری نے ان کی جسمانی حالت کو شدید متاثر کیا۔ فخر زمان کے مطابق بیماری کے باوجود انہوں نے کھیلنا جاری رکھا، تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں بستر تک محدود ہونا پڑا۔
فخر زمان نے کہا کہ اللہ کے فضل سے وہ صحت یاب ہوئے، مکمل فٹنس حاصل کی اور 2026 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران بھی انہیں مزید انجریز کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں بین الاقوامی کرکٹ سے وقفہ ملنے پر انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں دو سے تین ماہ تک سخت محنت کرتے ہوئے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دی۔
قومی اوپنر نے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف تین، تین ون ڈے میچز نہیں کھیلے تاکہ مکمل صحت یاب ہو سکیں اور مستقبل میں بڑی انجریز سے بچا جا سکے۔
بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ نے بھارت کو سیریز میں شکست دے دی
فخر زمان نے واضح کیا کہ ان کا سب سے بڑا ہدف 2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں زیادہ دور کی نہیں سوچتا، اس وقت میری پوری توجہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ پر ہے۔ میں حالیہ میچز کھیل سکتا تھا، لیکن اگر معمولی انجریز سنگین صورت اختیار کر لیتیں تو میرے بڑے ہدف کو نقصان پہنچ سکتا تھا، اسی لیے میں نے دو سے تین ماہ کا وقفہ لیا۔
