بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف صرف 84 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کر دی۔
اس اننگز کے بعد روہت شرما لارڈز میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
لارڈز میں تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ انگلینڈ کے جوس بٹلر کے پاس ہے، جنہوں نے 2014 میں سری لنکا کے خلاف 61 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کلائیو لائیڈ ہیں، جنہوں نے 1975 میں آسٹریلیا کے خلاف 82 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
🚨 STAT ATTACK: FASTEST ODI CENTURIES AT LORD'S BY BALLS 💯
① Jos Buttler (England) vs Sri Lanka, 2014 — 61 balls
② Clive Lloyd (West Indies) vs Australia, 1975 — 82 balls
③ Rohit Sharma (India) vs England, 2026* — 84 balls
④ Marcus Trescothick (England) vs India, 2002 —… pic.twitter.com/x4dg4Ek1Rk
— TheWicketReport (@WicketReport) July 19, 2026
روہت شرما نے 2026 میں انگلینڈ کے خلاف 84 گیندوں پر سنچری بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انگلینڈ کے مارکس ٹریسکوتھک 2002 میں بھارت کے خلاف 89 گیندوں پر سنچری کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
روہت شرما نے پانچ چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے اور بیتھل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بین ڈکٹ اور جیکب بیتھل نے بھارت کے خلاف تاریخ رقم کر دی
واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا اپنا سب سے بڑا اسکور بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس میچ سے قبل بھارت کے خلاف انگلینڈ کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور 350 رنز تھا، جو اس نے 2017 میں پونے میں کھیلے گئے میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بنایا تھا تاہم لارڈز میں 387 رنز بنا کر انگلینڈ نے اپنا ہی نو برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
